نئی دہلی ،3جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سابق ہندوستانی کرکٹر وریندر سہواگ کے ایک ٹویٹ نے پیر کی صبح تمام کا دل جیت لیا۔سہواگ نے ٹوئٹ کرکے کارگل جنگ میں شہید ہوئے کیپٹن منوج کمار پانڈے کو خراج عقیدت پیش کیا۔آپ کو بتا دیں کہ آج سے ٹھیک 18سال پہلے 3جولائی 1999کو پاکستان کے خلاف کارگل کی لڑائی میں لڑتے ہوئے کیپٹن منوج پانڈے شہید ہو گئے تھے۔
وریندر سہواگ نے ٹویٹ کیا کہ 18سال پہلے آج ہی کے دن ایک عظیم فوجی منوج کمار پانڈے نے کارگل کی جنگ میں شہادت حاصل کی تھی، وہ کھالبار کی پہاڑیوں پر تعینات تھے۔سہواگ نے مسلسل کئی ٹویٹ کئے، انہوں نے کئی فوٹوز بھی ٹویٹ کئے۔
آپ کو بتا دیں کہ منوج پانڈے اترپردیش کے سیتاپور رہائشی تھے۔کارگل جنگ میں جرات دکھانے پر انہیں بہادری کے اعلی ترین اعزاز پرمویرچکر سے نوازا بھی کیا گیا تھا۔پاکستان کے خلاف کارگل جنگ کے مشکل محاذوں میں ایک مورچہ کھالوبار کا تھا، یہ سب سے مشکل علاقہ تھا۔منوج پانڈے نے 1/11گورکھا رائفلس کی قیادت کی تھی، اور دشمنوں کو پٹخنی تھی۔منوج پانڈے جب شہید ہوئے اس وقت وہ صرف 24سال کے تھے۔غور طلب ہے کہ 26جولائی کو کارگل فتح کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔